Tuesday, 03 December 2024, 05:24:28 pm
 
معروف اداکار علاؤ الدین احمد کی برسی آج منائی جارہی ہے
May 13, 2024

معروف پاکستانی اداکار علاؤ الدین احمد کی 41ویں برسی آج (پیر) منائی جارہی ہے۔

وہ انیس سو تئیس کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ان کا فلمی سفر چار دھائیوں پر محیط ہے۔

علاؤالدین ان چند پاکستانی فلمی اداکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے زیادہ تر ولن کامیڈین اور چند فلموں میں مرکزی اداکار کے طور پر کام کیا۔

انہیں بہترین معاون اداکار کے طور پر سات بارنگار ایوارڈز اور 1966 میں ان کی فلم بدنام کے لئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وہ انیس سو تراسی میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔