Wednesday, 23 October 2024, 05:59:13 am
 
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت اور تیزی کار جحان
June 13, 2024

نئے مالی سال کے بجٹ کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت اور تیزی کار جحان رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہزار سات سو پچاس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ چوہتر ہزار پانچ سو پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کاروباری اور تاجر برادری نے سٹاک مارکیٹ میں حالیہ مثبت اور تیزی کے رجحان کو ملک کی معیشت کے لئے ایک مثبت رجحان قرار دیا ہے۔