Tuesday, 22 October 2024, 06:45:40 am
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ
October 12, 2024

ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان کے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔

نجد گیٹ وے ایگریکلچرل کمپنی کے چیئرمین عزت مآب شہزادہ منصور ایم السعود نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے گرین کارپوریٹ انیشیٹو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی اسٹریٹ پروجیکٹس نے سعودی وفد کو گرین پاکستان انیشیٹو، گرین کارپوریٹ انیشیٹو کے فوکس اور آپریشن کے شعبوں کے بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سعودی وفد کو ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبے 'زراعت' سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جن کا بنیادی مقصد زرعی ترقی کے ذریعے ملکی معیشت مستحکم کرنا ہے

شہزادہ منصور ایم السعود نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے پاکستان کی زرعی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا اس سے قبل بھی ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ ایک اہم شراکت داری پر اتفاق کیا تھا۔

زراعت کے شعبے میں ترجیحی بنیاد پر کام کر کے ایس آئی ایف سی نے نہ صرف اس کی اہمیت کو ابھارا بلکہ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔