Wednesday, 23 October 2024, 08:27:53 am
 
پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف حکام کو معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات بارے آگاہ کیا
October 22, 2024

پاکستان کے وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹرز میں مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کے شعبے کے ڈائریکٹر JIHAD AZOUR سے ملاقات کی ہے۔وفد نے پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کی مسلسل معاونت بالخصوص حال ہی میں منظور کردہ سات ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مالی استحکام' محاصل میں اضافے اور توانائی اور سرکاری ملکیتی

اداروں میںا صلاحات کے لئے حکومتی کاوشوں کو اجاگر کیا جن کا مقصد پاکستان کو استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے وفد نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر

KENJI OKAMURA سے ملاقات کے دوران ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دے کر مالی معاملات کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی۔