Wednesday, 23 October 2024, 08:23:01 am
 
ایس آئی ایف سی کا تعاون ، رواں سال ایس ای سی پی میں2617 کمپنیوں کا اندراج
October 22, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں سال سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دو ہزار چھ سو سترہ نئی کمپنیوں کا اندراج کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ ہے۔

اس کے نتیجے میں نئی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں کی تعداد دو لاکھ اکتیس ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔

اکسٹھ نئی کمپنیوں کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی اور چین تینتالیس کمپنیوں کے ساتھ سب سے بڑا سرمایہ کار رہا۔

نئی کمپنیاں مقامی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے درآمدات میں کمی اور تجارت خسارے میں کمی آئے گی۔