Wednesday, 23 October 2024, 08:31:20 am
 
سوورن ایڈوائزی سروسز کی جانب سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تکمیل پرمبارکباد
October 22, 2024

واشنگٹن میں پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات میں الوارز اینڈ مارسل سوورن ایڈوائزی سروسز کے نمائندوں کی جانب سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارک باد پیش کی گئی۔

ملاقات میں انہوں نے مختلف پہلوئوں پر غور کیا جس کے ذریعے پاکستان بین الاقوامی تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے علاوہ قرض دہندگان سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔

ٹیم کی طرف سے ملک کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے درکار اقدامات قابل عمل حکمت عملی پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایف کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔