Tuesday, 30 April 2024, 09:05:16 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور آبرآلود رہے گا
April 12, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوںمیں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔تاہم خیبرپختونخوا، بلوچستان،جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے زیریں علاقوں میں کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور بائیس کراچی چھبیس پشاور انیس کوئٹہ اٹھارہگلگت اور مری گیارہاور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاںآٹھ ڈگری سینٹی گریڈ،Leh صفر جموں اٹھارہ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ