Thursday, 26 December 2024, 09:35:14 pm
 
معاشی سمت درست کرنے کیلئے اقتصادی اصلاحات ناگزیر ہیں،علی پرویز ملک
July 14, 2024

خزانہ و محصولات اور توانائی کے وزیر مملکت علی پرویز ملک نے معاشی سمت کو درست کرنے اور طویل مدتی استحکام کے حصول کیلئے موثر اقتصادی اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غیرضروری محکموں کو ختم کرنے اور ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے ذریعے حکومتی حجم کم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی فنڈنگ کم کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر منتقلی سمیت حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس حکمت عملی کا مقصد کلیدی شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔