Sunday, 19 September 2021, 10:49:32 pm
عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے ہر سطح پر جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جارہا ہے:عثمان بزدار
September 14, 2021

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیاں آسان بنانے کیلئے ہر سطح پر جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ترقی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی، نوجوانوں کو ملازمتوں اور عوامی خدمات کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیحات ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کو اُن کی دہلیز پر بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔