Friday, 22 November 2024, 08:15:18 am
 
انسانی حقوق کمشنر اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش
September 14, 2021

انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مچل بیچلٹ نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پراپنی مسلسل تشویش کااظہارکیاہے۔دنیابھرمیں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے آغاز پر انہوں نے کہاکہ بھارتی حکام نے عوامی اجتماعات، مواصلات کی بندش پرمسلسل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں سینکڑوں افراد اظہاررائے کی آزادی کاحق مانگنے پرزیرحراست ہیں اورصحافیوں کو مقبوضہ وادی میں شدیددبائو کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ پابندیوں پرمبنی اقدامات کانتیجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت میں نکلے گا،کشیدگی میں اضافہ ہوگا اورمقبوضہ وادی میں بے چینی بڑھے گی۔