Wednesday, 23 October 2024, 05:59:13 am
 
معذور افراد کی ضروریات معاون ٹیکنالوجی فراہم کرکے پوری کی جاسکتی ہیں، صدر
November 14, 2023

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں CHAL فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد کو سماجی اور معاشی دھارے میں شامل کرنا ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد کی ضروریات معاون ٹیکنالوجی اور مصنوعی اعضاء فراہم کرکے پوری کی جاسکتی ہیں۔

صدر نے جسمانی طور پر معذور افراد کی سہولت کیلئے معیاری اور سستی معاون ٹیکنالوجی اور مصنوعی اعضاء کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے جسمانی طور پر معذور افراد کو ملک کا کارآمد شہری بنانے کیلئے عملی اور پالیسی سطح کے اقدامات پر زور دیا۔