Monday, 09 December 2024, 08:45:02 pm
 
نوجوانوں میں ترقی کی نئی راہیں کرنے کا جذبہ ہے،احسن اقبال
October 21, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں اعدادوشمار کے موثر استعمال کے ذریعے قومی ترقی کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کاجذبہ موجود ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں ڈیٹا فیسٹ 2024ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی جدید ڈیٹا سائنس دنیا میں معاشی انقلاب کا بہترین ذریعے ہے اور اعدادوشمار کے تجزیہ کاروں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہیں اور ڈیجیٹل انقلاب برپا کیا ۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کاروباری ترقی کیلئے بھی اعدادوشمار درکار ہوتے ہیں اور وہی اقوام ، کاروباری ادارے اور افراد معاشی اہداف حاصل کرتے ہیں جو اعدادوشمار کا بہتر استعمال جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا نوجوانوں میں اعدادوشمار کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے جیسا کہ نئی نسل جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی معیشت کی بنیاد پر معاشی میرا تھن دوڑ میں شریک ہونے جارہی ہے ۔