اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس نےTECH فیسٹولITCN ایشیاء میںپاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس موقع پر سرکاری اور نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدام اقتصادی مسائل پر قابو پانے اور آئی ٹی کے شعبے سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے ضروری ہے۔پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم2028 تک دس سے اٹھارہ ارب ڈالر جبکہ آئی ٹی صنعت میں سالانہ اضافہ چھ ارب ڈالر تک ہونے کی توقع ہے۔