ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر جائیٹکس گلوبل ٹیک ایونٹ میں 2024 کی بہترین ٹیک ڈیسٹی نیشن بن گیا۔ ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت کے باعث پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری معاشی ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن ہے
پاکستان نے اکتوبر میں منعقد ہونے والے جائیٹکس گلوبل ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی کے منظرنامے پر اپنے قدم جما لیے یہ سنگ میل پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کے باعث ممکن ہوا۔
جائیٹکس گلوبل مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو جدید اختراعات اورمصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔
یہ ایونٹ عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے متعلق ماہرین، سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور شراکت داری کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔
جائیٹکس گلوبل 2024 میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان حصہ لیں گے جس میں 80 سے زائد معروف کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس شریک ہوں گے ۔یہ عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ پاکستان جیسے ممالک کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا