پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔
یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور شہر میں آلودگی کی سطح کم کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسے ایک انقلابی قدم قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سموگ کے سنگین مسئلے پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے انہوں ںے کہاکہ یہ ٹاور لاہور پاکستان کیلئے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔
ادھر پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔