Friday, 27 December 2024, 01:37:58 am
 
مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات قانونی اور آئینی ہیں،وزیراطلاعات
December 14, 2024

وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے مدارس کے اندراج کے بل پر اعتراضات قانونی اور آئینی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اعتراضات کا ایف اے ٹی ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان میں اس کا کوئی ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی اور آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کو ایف ٹی ایف سے جوڑنے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ محض قیاس آرائی کے مترادف ہے۔

عطاءاﷲ تارڑ نے کہا کہ صدر نے آئینی اعتراضات اٹھائے ہیں اور آئین کے مطابق پارلیمنٹ سے اس میں تصحیح کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور پارلیمنٹ کے استحقاق کو نشانہ بنانے کے لئے غیر ضروری بیانات اور تنقید سے گریز کیا جائے۔