Friday, 27 December 2024, 02:35:05 am
 
پنجاب کے 12 ہزار سکولوں میں تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے،رانا مشہود
December 14, 2024

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ  لاہور میں کالج آف ٹوارزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کے بارہ ہزار سکولوں میں ہنر کی تربیت کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔