Friday, 27 December 2024, 02:32:33 am
 
شاہ سلمان ریلیف سنٹرکا آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے عوام کیلئے فوڈپیکیج
December 14, 2024

شاہ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر سے پاکستان کے عوام خصوصاً گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دس لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

اس اقدام سے اگلے سال نومبر تک 14 ہزار ٹن کے ایک لاکھ سینتالیس ہزار پانچ سو فوڈپیکیج ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے جس سے ان کی غذائی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ فوڈپیکیج 95 کلو گرام ہو گا جس میں 80 کلو آٹا، 5 لٹر کوکنگ آئل اور پانچ پانچ کلو چینی اور دال چنا شامل ہو گی۔

یہ پیکیج ایک خاندان کی پورے مہینے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے اور شاہ سلمان امدادی مرکز کی براہِ راست نگرانی میں تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ اقدام سعودی عرب کی پاکستان کی معاونت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔