Thursday, 16 January 2025, 12:41:37 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونہار سکالرشپ کی رقم بڑھا کر 50 ہزار کرنے کا اعلان
January 15, 2025

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہونہار سکالرشپ کی رقم بڑھا کر پچاس ہزار کرنے کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان آج(بدھ کو) سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالرشپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پینسٹھ فیصد نمبر حاصل کرنے والے تمام طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے طلباء کو بھی بلاتفریق میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ طلباء کو ایک لاکھ ای بائیکس بھی دیئے جائیں گے۔