Thursday, 23 January 2025, 12:17:44 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کیلئے10 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری
January 20, 2025

فائل فوٹو

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کی بہتری کے لیے دس کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کرلی ۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کے مطابق یہ رقم کیڈٹ کالج کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ کالج کے سیکورٹی نظام کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔