Thursday, 23 January 2025, 12:27:28 am
 
پاک ایران تاریخی تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنا دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے ضروری ہے:احمد خان
January 21, 2025

پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنا دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج (منگل) لاہور میں محمد میرزئی کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی روابط باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے تاثرات میں ایرانی پارلیمنٹ کے رکن محمد میرزئی نے کہا کہ ایران ،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ اُنہوں نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔