پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر پابندی اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو کم سے کم تین سال اور زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔ اسی طرح سے پتنگ بازی کی فروخت اور ترسیل پر بھی پانچ لاکھ روپے سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بل میں پتنگ بازی کیلئے متعلقہ میٹریل کی تیاری پر بھی مکمل طور سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ پتنگیں لوٹنے والوں کوبھی تین سے پانچ سال قید یا جرمانہ بیس لاکھ روپے یا پھر دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ پتنگ بازی کرنے میں شامل ہونے والے بچوں پر ابتدائی طور پر پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور اس کے بعد بھی مرتکب ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔