Monday, 29 April 2024, 10:33:55 pm
پاکستان،چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی سازش کو ناکام بنایا جائیگا،چینی سفیر
April 15, 2024

چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی گھنائونی سازش کو ناکام بنادیا جائے۔

پاکستان میں چینی چائنا کے سفیر Jiang Zaidong نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ امن وسلامتی کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے پاک چین کمیونٹی اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کیلئے قومی سلامتی پر مجموعی نقطہ نظر پر عملدرآمد پر زور دیا۔

سفیر نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سیکورٹی کے فروغ کو بطور مدد لینا چاہیے اور پاک چائنا انسداد دہشتگردی اور سیکورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے۔صدر شی چن پنگ کے عالمی سلامتی کے اقدام کے بارے میں نظریے کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ تمام ممالک کو سیکورٹی خطرات سے نمٹنے اور یکساں مفید نتائج کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔