وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی جن یادداشتوں اور معاہدوں پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے ہیں ان پر بروقت اور مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال باالخصوص غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔