Tuesday, 03 December 2024, 05:28:38 pm
 
معروف اداکا شعیب ہاشمی کی پہلی برسی
May 15, 2024

معروف ڈرامہ نگار ، اداکار اور ماہر تعلیم شعیب ہاشمی کی پہلی برسی بدھ کو منائی گئی۔

شعیب ہاشمی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے معاشیات کیا اور لندن سکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے تھیٹر کی تعلیم بھی حاصل کی۔شعیب ہاشمی کی شادی سلیمہ ہاشمی سے ہوئی جو مشہور پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی ہیں۔وہ اپنے مشہور ٹی وی ڈراموں اکڑ بکڑ، سچ گپ اور ٹال مٹو ل کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہیں گے۔ انہیں تمغہ امتیاز اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔شعیب ہاشمی گزشتہ سال آج کے روز چوراسی سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔