Sunday, 08 September 2024, 04:32:41 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
July 15, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان  کے بعض علاقوں میں میں تیزہوائیں چلنے اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور مظفرآباد 23ڈگری سینٹی گریڈلاہور 28کراچی 31پشاور 29کوئٹہ 24گلگت اور مری 18ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ LEH پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں18 ڈگری سینٹی گریڈ جموں26 LEH 12،شوپیاں اور بارہ مولا میں17 ڈگری سینٹی گریڈ۔