Tuesday, 17 September 2024, 12:01:27 am
 
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
August 15, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج(جمعرات) کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اس اضافے کے ساتھ پی ایس ایکس ہنڈرڈ انڈیکس نے اٹھہترہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدعبور کرلی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔