Monday, 16 September 2024, 11:59:25 pm
 
وزیر خزانہ کا ہوابازی کے شعبے میں ترکیہ کیساتھ اشتراک عمل پر زور
August 23, 2024

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہوا بازی کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ اشتراک عمل پر زوردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ترکیہ کی PEGASUS  ائیر لائنز کے چیئرپرسن MEHMAT T NANE  سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کہی ۔

MEHMAT  T NANE  نے ملاقات کے دوران ترکیہ کی ہوا بازی کی حکمت عملی کاجائزہ پیش کیا اور ایسے اہم پہلوئوں کو اجاگر کیا  جن سے پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اس امر پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی کہ پاکستان اپنی ہوا بازی کی صنعت کی ترقی کیلئے ترکیہ کے تجربات اور مہارت سے کیسے استفادہ کرسکتا ہے ۔

یہ ملاقات ہوا بازی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔