Monday, 16 September 2024, 11:56:22 pm
 
موڈیز نے پاکستان کی درجہ بندی مستحکم سے مثبت کر دی
August 28, 2024

قرضوں کے حوالے سے ملکوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ملکی و غیرملکی کرنسی میں قرضوں سے متعلق درجہ بندی بہتر کرتے ہوئے مستحکم سے مثبت کر دی ہے۔

موڈیز نے کہا کہ پاکستان کی درجہ بندی سی اے اے تھری سے سی اے اے ٹو کرنا اس کی معاشی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

درجہ کی بہتری سے پاکستان کیلئے بیرونی قرضوں کی راہ ہموار ہو گی اس کے علاوہ بارہ جولائی 2024ء کو آئی ایم ایف کے ساتھ سات ارب ڈالر کے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ کی سہولت کیلئے سٹاف لیول معاہدے کے بعد قرض کی حتمی منظوری بھی ممکن ہو سکے گی۔

موڈیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں آئی ایم ایف قرض کی باضابطہ منظوری دے دے گا جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جون 2023ء کے بعد اب تقریباً دگنا ہو چکے ہیں۔