Monday, 16 September 2024, 11:49:56 pm
 
پچیسویں''آئی ٹی سی این'' ایشیاء نمائش آج کراچی میں شروع ہوگی
August 27, 2024

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی پچیسویں سب سے بڑی نمائش ITCN ایشیاء آج(منگل) ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہوگی۔

تین روزہ نمائش کا مقصد آئی ٹی کی صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستان کو دنیا میں ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا مرکز بنایا جاسکے۔

نمائش سے پچاس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

نمائش میں سات سو پچاس اہم ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔