Monday, 16 September 2024, 11:53:47 pm
 
وزیر خزانہ کا بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا پختہ عزم کا اظہار
August 06, 2024

وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا پختہ حکومتی عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

وہ اوشنیہ اور جنوبی ایشیا پارکو کے ایگزیکٹو نائب صدرMehmet Celepoglu کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔وفد میںGunvor GROUP کے چیف ایگزیکٹو بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پارکو اورGunvor گروپ کے نمائندوں نے ملک کے توانائی شعبے کی ترقی میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے حکومت پاکستان کی جانب سے توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں کے حوالے سے جاری اصلاحات اور نجکاری کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں دلچسپی کے اظہار پر وفد کا شکریہ ادا کیا اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ دوطرفہ مفید شراکت داری کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔