Saturday, 27 July 2024, 12:17:04 pm
خیبر پختونخوا اپیکس کمیٹی کا دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
September 15, 2023

خیبر پختونخوا کی اپیکس کمیٹی نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس پشاور میں نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر صدارت ہوا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات، نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سمگلنگ اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اپیکس کمیٹی نے ملک اور اُس کے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا۔