Saturday, 27 July 2024, 04:34:33 am
نگران وزیراعلی کے پی اورچیف الیکشن کمشنرکاانتخابات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
November 15, 2023

 خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے آج اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی اور انتخابات سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 نگران وزیر اعلیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیر اعلیٰ کو منصب سبنھالنے پر مبارکبا د دی۔

 سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ٹیم صوبے میں انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کرے گی۔