Thursday, 19 December 2024, 10:16:01 pm
 
آٹھ عرب ممالک کا شام میں پرامن انتقال اقتدار کے عمل کی حمایت پر اتفاق
December 15, 2024

آٹھ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے صدر بشارالاسد کی معزولی کے بعد شام میں پرامن انتقال اقتدار کے عمل کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔

اردن میں بحیرہ احمر کی ساحلی بندرگاہAQABAمیں منعقدہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں وزرائے خارجہ نے کہا کہ تمام سیاسی اور سماجی قوتوں کو شام کی نئی حکومت میں نمائندگی دینی چاہئے اور انہوں نے نسلی' فرقہ

وارانہ یا مذہبی امتیاز کے خلاف بھی خبردار کیا۔عرب سفارتکاروں نے AQABA میں ایک الگ اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن' شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی GEIR PEDERSON'یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی

سربراہKAJA KALAS اور ترک وزیر خارجہ HAKAN FIDAN شامل تھے۔

اس اجلاس نے بھی ایک نمائندہ حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا جہاں اقلیتوں کے حقوق کا احترام کیا جائے اور جہاں دہشت گرد گروپوں کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔