Thursday, 19 December 2024, 10:01:01 pm
 
غزہ،دوسکولوں پراسرائیلی حملوں میں 69افرادشہید
December 16, 2024

آج غزہ میں دو سکولوں اور ایک سول ڈیفنس چوکی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں بچوں سمیت 69 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنوبی خان یونس میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے احمد بن عبدالعزیز سکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

شمالی بیت الحنون میں ایک اور سکول پر حملے کے نتیجے میں 43 افراد شہید ہو گئے۔

سول ڈیفنس چوکی پر ایک اور حملے کے باعث الجزیرہ کے کیمرہ مین احمد ال لوح اور پانچ ریسکیو اہلکار شہید ہو گئے۔