دی مسلم ورلڈ لیگ عالمی شراکت داری کے ذریعے مسلمان ملکوں میں لڑکیوں کی تعلیم میں بہتری لانے کیلئے ایک اہم تعلیمی منصوبہ شروع کرے گی۔
اس منصوبے کے آغاز کا اعلان آئندہ ماہ کی گیارہ اور بارہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس میں کیا جائے گا۔
کانفرنس کا عنوان ہے ''مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم' چیلنجز اور مواقعے''
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں حکومتوں' اسلامی اداروں' سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان عالمی شراکت داری میں اضافہ کیا جائے گا۔