Saturday, 27 April 2024, 03:30:00 am
بھارت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،وزیر خارجہ
January 16, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ہفتہ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو ملک میں بھارت کی زیرسرپرستی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد فراہم کرکے بھارت کے گھنائونے کردار کو بے نقاب کردیا ہے۔وزیرخارجہ نے کشمیر کے بارے میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دے کر شہید کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں یورپی ممالک میں بھی آواز بلند کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ بھی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کررہی ہے۔ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ وہ احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے احتجاج کیلئے جمہوری طریقہ اختیار کرے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پوری قوم مچھ واقعہ پر رنجیدہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس گھنائونے واقع میں ملوث دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔