Saturday, 27 April 2024, 04:20:07 am
پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے جو قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے، فرخ حبیب
January 16, 2022

اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے جو قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری اقدارپرپختہ یقین رکھتی ہے اورپارٹی میں ہرایک کواپنی آزادانہ رائے کے اظہارکاحق ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تمام اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اور موجودہ حکومت کو اپوزیشن کی کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔