اردوکے ممتازشاعراوربراڈکاسٹرمنورجمیل کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
انہوں نے ریڈیوپاکستان کے لئے کئی ڈرامے تحریر کئے اورانہوں نے ریڈیوپاکستان بہاولپور کے پندرہ روزہ ادبی پروگرام نخلستان کے لئے تیس سال سے زائد عرصہ تک ایڈیٹر کے طورپر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے جنوبی پنجاب میں ادبی اورفنی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قلم قبیلہ کے نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کی۔
منورجمیل طویل علالت کے بعددوہزاربائیس میں آج کے دن انتقال کرگئے۔