Saturday, 18 January 2025, 09:01:53 am
 
ممتاز مصور عبدالرحمن چغتائی کی پچاس ویں برسی
January 17, 2025

ممتاز مصور عبدالرحمن چغتائی کی پچاس ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔انہیں ''مصور مشرق'' بھی کہا جاتا ہے۔

عبدالرحمن چغتائی اپنے منفرد طرز مصوری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جس میں مغل آرٹ' منی ایچر اور اسلامی روایتی فنون کا اثر نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

عبدالرحمن چغتائی نے پاکستان کے پہلے چار ڈاک ٹکٹ ڈیزائن کئے انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مونوگرام بھی تخلیق کئے۔

وہ ایک اچھے افسانہ نگار بھی تھے۔

ان کے دو افسانوی مجموعے ''لگان'' اور ''کاجل'' کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔

وہ طویل علالت کے بعد آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کرگئے۔