Monday, 29 April 2024, 11:47:32 pm
معروف کامیڈین ببوبرال کی 13 ویں برسی
April 16, 2024

معروف کامیڈین اورسٹیج،ٹیلی ویژن اورفلمی صنعت کے اداکارایوب اخترالمعروف ببوبرال کی 13ویں برسی منگل کے روز منائی گئی۔ببوبرال نے انیس سوبیاسی میں گوجرانوالہ میں اپنے سفرکاآغازایک مزاحیہ اداکارکے طورپر کیا تھا جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے باغ جناح لاہورمیں اوپن ایئرتھیٹرمیں کام شروع کردیا۔انہیں ان کی قومی اورادبی خدمات پرتمغہ امتیازاورستارہ امتیازسے نوازاگیا۔وہ دوہزارگیارہ میں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے۔