Monday, 29 April 2024, 11:13:48 pm
ملکی معیشت کے استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،عبدالعلیم خان
April 16, 2024

نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اورمواصلات کے وزیرعبدالعلیم خان نے کہاہے کہ برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اورملکی معیشت مستحکم ہوگی۔کراچی میں سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے پاک سعودی سرمایہ کاری اوربرآمدات کے معاہدوں کے تناظر میں خصوصی اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں نئے کاروباری مواقع کی تلاش کے لئے نجی شعبے کو آگے آناچاہیے۔عبدالعلیم خان نے نجی شعبے پرزوردیاکہ وہ اندرون اوربیرون ملک سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کریں اورحکومت اس سلسلے میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔وفاقی وزیرنے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ نجی شعبہ اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کوبھی فروغ ملے گا۔