Tuesday, 30 April 2024, 02:21:30 am
وزیر خوراک کی کاشتکاروں کو کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت
April 16, 2024

File photo

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے خریف کے موسم میں کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات منگل کے روز اسلام آباد میں کھاد کے بارے میں جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خریف سیزن دو ہزار چوبیس کیلئے یوریا کھاد کی طلب پچھلے سال کے مقابلے میں تین اعشاریہ چھ فیصد زیاد ہ ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت صنعت و پیدوار صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کھاد کی دستیابی اور پیداوار کی بھی نگرانی کررہی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کھاد کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔