وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں مالدیپ کے سابق صدر اورماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں کلائمیٹ ولنرایبل فورم کے سیکرٹری جنرل محمد نشید سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے پاکستان پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، COP-28 کے دوران نقصان اور ازالہ فنڈ کے قیام میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور متاثرہ ملکوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے پر زور دیا۔