Monday, 29 April 2024, 11:43:51 pm
وزیر خزانہ کاموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مزید سرمایہ کاری لانے پر زور
April 16, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے مزید سرمایہ کاری لانے اور ایڈپٹیشن فنڈ سے مستفید ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج واشنگٹن ڈی سی میں G-24 وزرائے خزانہ اور مرکزی بنک کے گورنر کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کو سراہا۔