وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر معروف گائیک غلام عباس کے گھر گئے اور انہیں 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔انہوں نے بیمار گلوکار کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔اس موقع پر گلوکار نے مالی امداد پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔