وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے ملک کی سماجی ومعاشی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا ہے ۔واشنگٹن میں معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اورصنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے زراعت، آئی ٹی ،صنعت وتوانائی سمیت اہم شعبوں میں بہتر کاروباری صورتحال اورسرمایہ کاری کے مواقع کواجاگرکیا۔انہوںنے پاکستان میں کاروبارکرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔