Tuesday, 30 April 2024, 02:56:20 am
پاکستان،سعودیہ کیساتھ تعلقات کواقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنیکاخواہاں
April 16, 2024

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات کو دور رس حکمت عملی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں آئے وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی مفادات پر مبنی صدیوں دیرینہ تعلقات میں پیوستہ ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ٗ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک مضبوط باہمی تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں اور صدیوں سے ایک دوسرے کی مدد کرتے آئے ہیں۔دونوں جانب سے مضبوط شراکت داری کے ذریعے دونوں برادرانہ ملکوں کے باہمی مفادات کے لئے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔انہوں نے علاقائی معاملات ٗ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور اسرائیلی مظالم روکنے پر بھی زور دیا۔