Monday, 29 April 2024, 11:17:35 pm
پی بی اے نے الیکٹرانک میڈیا کے واجب الادا واجبات کی ادائیگی پر وزیر اعظم، وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا
April 16, 2024

پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن نے الیکٹرانک میڈیا کووزارت اطلاعات کی جانب سے گزشتہ دوسال سے واجب الادابقایاجات اداکرنے پروزیراعظم شہبازشریف ، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑاوران کی ٹیم کاشکریہ اداکیاہے۔پی بی اے نے ایک بیان میں اس سلسلے میں عطاء اللہ تارڑکی کوششوں کوسراہا۔ان ادائیگیوں سے پی بی اے ارکان کو اپنے واجبات اورورکرزکی تنخواہوں کی ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔