ایک نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے ہی نصب سولر سسٹم کی نیٹ میٹرنگ کے بارے میں ضابطوں کو واپس نہیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے صارفین اضافی بجلی مقامی گرڈ کو منتقل کرتے ہیں جس کا اُن کو بجلی کے بلوں میں مالی فائدہ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ سسٹم پر دبائو کو کم کرنے کیلئے شمسی توانائی کا استعمال کریں۔